جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست پر پیمرا پی ٹی اے ایف آئی اے کو نوٹس

مخصوص طبقہ ہماری مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، وکیل درخواست گزار

مخصوص طبقہ ہماری مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، وکیل درخواست گزار

پشاور ہائیکورٹ نے متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے کی درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


یہ بھی پڑھیں: 'خالق کو ناراض کرکے آسکر نہ لائیں'، صنم چوہدری کا 'جوائے لینڈ' پرپابندی کا مطالبہ

سارہ علی خان ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ مخصوص طبقہ ہمارے مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، فلم میں جو کچھ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اسلامی اقدار اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے، فلم کو پاکستان میں دیکھانے پر پابندی لگائی جائے، پاکستان میں اس فلم کو سوشل میڈیا ایپس سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story