کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے بچی جاں بحق 17 افراد زخمی
دھماکے میں 3کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ہوٹل کے قریب موجود ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا، ایس ایس پی آپریشن
سریاب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنطیم بلوچ ریپلکن آرمی نے قبول کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ نیو سریاب پولیس اسٹیشن کے سامنے واقع ہوٹل کے باہر دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 دیگر افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ایس ایس پی آپریشن محمد جعفر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 3کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ہوٹل کے قریب موجود ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عام افراد کو زیادہ نقصان پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تاہم اس سلسلے میں حتمی رپورٹ کے بعد ہی اس سلسلے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔