فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی
انگلینڈ کی جانب سے بُوکایو ساکا نے دو گول اسکور کیے
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کے خلاف میچ جیت کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیوڈ بیلنگھم نے 35ویں منٹ میں برطانیہ کو برتری دلائی جس کو بُوکایو ساکا نے 43ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔ رحیم اسٹرلنگ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔دوسرے ہاف میں 62 ویں منٹ میں ساکا نے دوسرا اور انگلینڈ کا چوتھا گول اسکور کیا۔ مارکس ریشفورڈ 71 ویں منٹ میں پانچواں اور جیک گرِیلش نے 89 ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔

ایران کی جانب سے دونوں گول مہدی تریمی کی جانب سے 65 ویں منٹ اور دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیے گئے۔