ٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


ویب ڈیسک March 29, 2014
کپتان برینڈن میک کولم نے 45 گیندوں میں 65 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان پیٹر بورن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹام کوپر 40 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیبگرگ 16، مائیکل اسٹوارٹ 26، ویسلے بیریسے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، ٹرینٹ بولٹ، نیتھن میک کولم اور مچل میک کلینگن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان برینڈن میک کولم نے 45 گیندوں میں 65 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل 9، کین ولیمسن 29 اور روس ٹیلر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کورے اینڈرسن 20 اور جمی نیشیم 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہالینڈ کے ٹم وین ڈر گوٹین نے 3 اور لاگان وین بیک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ برینڈن میک کولم کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں