بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دینے والے عناصر کو گرفتار کیا جائے الطاف حسین

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کو دھمکی دینے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ قائد ایم کیو ایم

بلاول زرداری بھٹو نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انہیں کالعدم لشکر جھنگوی نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دینے والے عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔


لندن سے جاری اپنے بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرائی جائے اور دھمکی دینے والے عناصر کو ڈھونڈ نکالا جائے اور انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول زرداری بھٹو نے ساجی رابطے کی ویب سائیٹ پر انکشاف کیا تھا کہ انہیں کالعدم لشکر جھنگوی نے ایک خط کے ذریعے قتل کی دھمکی دی ہے۔
Load Next Story