رضا رومی پر حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی

بلوچستان اسمبلی میں رضا رومی پر حملے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی


ویب ڈیسک March 29, 2014
حکومت پنجاب واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دے، قرارداد کا متن فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، عذرا افضل، نفیسہ شاہ اور عمران لغاری نے جمع کرائی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


واضح رہے کہ رضا رومی گزشتہ روز پروگرام کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور محافظ زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں