اسلام آباد میں ماں اور بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا

جی الیون تھری میں تھانہ رمنا کی حدود میں گھر سے 50 سالہ خاتون اور اس کے 25 سالہ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک March 29, 2014
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

جی الیون تھری میں ماں اور بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون تھری میں تھانہ رمنا کی حدود میں ایک گھر سے 50 سالہ خاتون اور اس کے 25 سالہ بیٹے کی لاشیں ملی ہیں، دونوں ماں بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جب کہ لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر پمز اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ لواحقین کا کہنا تھا اسپتال انتظامیہ جان بوجھ کر لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے میں دیر کرہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں