بھارت کا قومی جونیراسنوکر ٹیم کو ویزا دینے سے انکار

بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے این او سی جاری نہیں کیا، انتظامیہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن


ویب ڈیسک March 29, 2014
پاکستان کی 4 رکنی ٹیم میں ٹاپ سیڈ ماجد علی، حمزہ اکبر، عامر طارق اور عاطف ندیم شامل تھے. فوٹو: فائل

بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان کی 4 رکنی جونیر اسنوکر ٹیم کو 4 سے 10 اپریل تک ایشین جونیر اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چندی گڑھ جانا تھا تاہم پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی انتظامیہ کے مطابق بھارتی اسنوکر فیڈریشن نے سرکاری طور پر اطلاع دی ہے کہ بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے این او سی جاری نہیں کیا کیونکہ بھارت میں الیکشن کی گہما گہمی کے باعث متعلقہ وزیر نئی دلی میں موجود نہیں۔

پاکستان کی 4 رکنی ٹیم میں ٹاپ سیڈ ماجد علی، حمزہ اکبر، عامر طارق اور عاطف ندیم شامل تھے جبکہ ٹیم کے کوچ سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں