سندھ کسانوں کو 13 ارب کی سبسڈی دینے کیلیے طریقہ کار کا اعلان

حکومت کی جانب سے کاشت کاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، بیج فراہمی کیلیے فارم جاری


کے ایم عباسی November 22, 2022
تپہ کی سطح پر 5 رکنی کمیٹیاں تشکیل، کمیٹی میں تپیدار، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ، ارکان ڈسٹرکٹ کونسل و دیگر شامل۔ فوٹو: فائل

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صوبائی حکومت نے امدادی سرگرمیوں کیلیے حکمت عملی تیار کر لی۔

سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ کسانوں کو بیج دینے کے لئے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے، سبسڈی پر بیج فراہم کرنے کیلیے 13 ارب روپے مختص کر دیے گئے، بیج فراہمی کے لیے تپہ کی سطح پر پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، کمیٹی میں تپیدار، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ، ارکان ڈسٹرکٹ کائونسل و دیگر شامل کیے گئے ہیں۔

محکمہ زراعت نے سبسڈی پر بیج کی فراہمی کے لیے فارم جاری کردیا ہے۔ فارم پر زمین کے مالک ومیقات دار کا نام اور زمین کی دستاویزات چیک کی جائیں گی۔ متاثرہ کسانوں سے امدادی بیج کی رقم کے لئے بینک اکاؤنٹ یا موبائل اکائونٹ کا آپشن لیا جائے گا۔

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بیج کی لیے کیش رقم کا میسج بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر آئے گا، مجموعی طور پر 13 ارب روپے کی امدادی رقم فی ایکڑ 5 ہزار روپے کے حساب سے تقسیم ہوگی۔

یاد رہے کہ حالیہ سیلاب سے 3.6 ملین ایکڑ پر تیار فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ کسانوں کو 421 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جس کے بعد گندم کے مفت بیج فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 8.39 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت نے 4.7 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ مجموعی رقم 13.5 ارب روپے رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں