فوج کی کردارکشی کے خلاف اداکار بھی میدان میں آ گئے

فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے پاکستان سے زیادہ بھارت میں مقبول ہورہے ہیں،پاکستانی انکے جھوٹ کو پہچان چکے، اسلم شیخ


Staff Reporter November 22, 2022
ہماری شان افواج پاکستان ہے،طارق حسن، غزالہ جاوید، زیبا شہناز فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے آبدیدہ۔ فوٹو: فائل

ملک کی ترقی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کردارکشی کیخلاف کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار بھی میدان میں آگئے۔

پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر طارق حسن کے ہمراہ نامور فنکاروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ایجنڈے پر عمل کرکے فوج اور اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کی وجہ سے ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں،قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والے را اور موساد کے ایجنٹ ہیں۔

سینئر اداکارہ زیبا شہناز کہا کہ ہمارے بیٹے دن رات سرحدوں پر جاگتے ہیں، میں ان ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں جنھوں نے اپنے بیٹوں کو ملک کے حوالے کردیا، اداکارہ زیبا شہناز فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہاکہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے را اور موساد کے ایجنٹ و غلام ہیں۔

اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ ہماری شان افواج پاکستان ہے ہم سب افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں،فوجی افسران کی کردار کشی کرنے والوں کو گرفتار کیاجائے ، اداکار آفتاب عالم نے کہا کہ ہم سے کئی گنا بڑا پڑوسی ملک بھی فوج سے خوف کھاتا ہے۔

اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ تنقید کرنے والے منہ کے بل گریں گے، پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے زیادہ بھارت میں مقبول ہورہے ہیں،پاکستانی ان کے جھوٹ اور مکاری کو پہچان چکے، حالیہ مہم ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے مگر فوج کے لیے خلاف کوئی مہم یا سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

پریس کانفرنس سے محمد علی شہکی، ایم افراہیم، سنی خان، قیص شیخ، خالد شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں