لاہور میں 18سالہ نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش آغاز کر دیا
گرین ٹاؤن کے علاقے میں 18سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 18سالہ نوجوان کی شناخت صارم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش آغاز کر دیا، ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر لگ رہا ہے۔