انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے شیف کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا مگر کیوں

ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا


ویب ڈیسک November 22, 2022
ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کرلیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم نے سات ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کھانے سے متعلق رائے دی تھی کہ زیادہ اچھا نہیں تھا جبکہ بعض کھلاڑیوں کو پیٹ کی خرابی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر میزان انگلینڈ ٹیم کے شیف ہوں گے، انہوں نے 2018 کے فیفا ورلڈکپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،سرفراز شامل

یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بیرون ملک دورے کے لیے خاص طور پر ملازم شیف کو لارہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |