وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات طالبان سے مذاکراتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براست مذاکراتی عمل پر اعتماد میں لیا۔
لاہور:
وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق حکمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو حالیہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ ست مذاکراتی عمل پر اعتماد میں لیا جب کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی اورطالبان شوریٰ کے درمیان ہونے والے براہ راست مذاکرات میں میں قیدیوں کی رہائی اور طالبان کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی یاناکامی تک جنگ بندی پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ حکومتی کمیٹی نے ان مذاکرات کے دوران طالبان شوریٰ کو بتادیا تھا کہ ان کی کوئی خاتون یا بچہ حکومت کی قید میں نہیں۔