کراچی میں لاپتا لڑکی کا پتہ چل گیا مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی

عدالت نے لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی


کورٹ رپورٹر November 22, 2022
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کرتے ہوئے شہریوں کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ داخلہ، پولیس، رینجرز اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔

ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

تفیتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا نیا نام بینش سلیم رکھ کر احمد علی سے شادی کی، زمان ٹاؤن تھانے میں درج لڑکی گمشدگی کا مقدمہ بھی سی کلاس کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لڑکی نے شادی کرلی ہے تو نکاح نامہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نکاح نامے کے لیے تفتیشی افسر سے رجوع کریں۔ عدالت نے لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

عدالت نے لاپتا شہری محمد زبیر اور فیصل قیوم کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |