سونا 1400روپے اضافے سے پہلی بار62200 روپے تولہ ہوگیا

10 گرام قیمت 1200 روپے بڑھ کر 53314، فی اونس 1775 ڈالرکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

10 گرام قیمت 1200 روپے بڑھ کر 53314، فی اونس 1775 ڈالرکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی. فوٹو فرح کمال

KARACHI:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت45 ڈالر بڑھ کر1775 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1400 روپے اور1200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں، مذکورہ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر62200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر53314 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کے اضافے سے1175 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے1007.14 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ امریکی بینکاری ریگولیٹر فیڈرل ریزرو کی جانب سے معیشت کو سپورٹ کرنے کیلیے نئے اقدامات کے عندیے کے بعد سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story