افتخار چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ لاہور باردو دھڑوں میں تقسیم

سابق چیف جسٹس کے اعزازمیں تقریب منعقد کرنے پر لاہور بار کے نائب صدر نعیم سرور کومعزول کردیا گیا،صدرسپریم کورٹ بارلاہور

سپریم کورٹ لاہور بارکے نائب صدر نعیم سرور نے سابق چیف جسٹس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار لاہور کے نائب صدر نعیم سرور کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جب کہ سپریم کورٹ بارکے نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ نعیم سرور نے تقریب منعقد کرکے بار کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں معزول کیا گیا ہے۔
Load Next Story