دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی حالت تشویشناک اسپتال منتقل کردیا گیا

سابق صدر کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 29, 2014
سابق صدرکو والدہ کی خراب طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا جبکہ ان کی اہلیہ صہبا تیمارداری کیلئے موجود ہیں۔ فوٹو:آئی این پی

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی میں مقیم والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر شارجہ کے ڈبلیو ولسن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر کی والدہ کی حالت انتہائی نازک ہے جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بھی بلالیا گیا ہے جو ان کی طبی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو والدہ کی خراب طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ صہبا اور دیگر رشتہ دار ان کی تیمارداری کیلئے موجود ہیں۔


واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غداری مقدمے میں پیشی کے لئے 31 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا ہے جبکہ وہ پہلے ہی عدالت سے درخواست کر چکے تھے کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں لہٰذا انہیں اپنی والدہ کی خدمت کے لئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے جسے عدالت نے مستردکردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں