ٹی10 لیگ محمد عامر کو این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا

حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے، کرکٹر


ویب ڈیسک November 22, 2022
حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے، کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا۔

کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کی طرف سے مجھے این او سی جاری نہیں کیا گیا جبکہ لیگ میں شامل دوسرے پاکستانی کرکٹرز کے پاس این او سی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ این او سی جاری نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے بار ہا رابطے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی10 لیگ؛ 7 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے

پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر اس وقت ابوظہبی میں ہیں جبکہ کرکٹر ٹی10 لیگ کی فرنچائز بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

قبل ازیں محمد عامر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، حال ہی میں ختم ہونے والی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھی بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو سخٹ تنقید کا شانہ بنایاتھا۔

واضح رہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں محمد عامر لیگ میں نہیں کھیل پائیں گے، کسی بھی لیگ میں شریک کھلاڑی کے لیے پی سی بی کا این اوسی لینا لازمی ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں