آئٹم گرل راکھی ساونت نے اپنی سیاسی جماعت کا نشان ’’ہری مرچ‘‘ رکھ لیا
الیکشن کمیشن میری جماعت کو ’’ہری مرچ‘‘ بطور انتخابی نشان الاٹ کرے کیونکہ ہری مرچ میری شخصیت سے بہت میل کھاتی ہے،راکھی
بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کو ہر وقت خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت میں انتخابی موسم عروج پر پہنچا تو پہلے انہوں نے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا اور اب اپنی سیاسی جماعت ہی بناڈالی اور تو اور وہ یہ بھی امید لگا بیٹھی ہیں کہ الیکشن کمیشن انہیں ''ہری مرچ'' کو بطور انتخابی نشان الاٹ کردے گا۔
ممبئی میں راکھی ساونت کی جانب سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر افراد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا، موصوفہ نے کہا کہ وہ ملک کے غریب عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور دکھی عوام کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گی۔ وہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں لیکن وہ کوئی یتیم سیاستدان نہیں بلکہ اب ان کی بھی اپنی سیاسی جماعت ہے جس کا نام ''راشٹریہ عام آدمی پارٹی'' ہے اور وہ اس جماعت کی نائب صدر ہیں، آئندہ چند روز میں اس جماعت کا انتخابی منشور بھی جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ''ہری مرچ'' بطور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے کیونکہ ہری مرچ ان کی شخصیت سے بہت میل کھاتی ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت ممبئی کے ایک حلقے سے انتخابات میں لڑ رہی ہیں اور ان مدمقابل حکمران اتحاد کے منجھے ہوئے سیاستدان اور بالی وڈ ہی کے معروف ہدایتکار اور اداکار مہیش منجریکر بھی موجود ہیں۔