سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ملکی سطح پر سونے کے بھاؤ میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 159050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 136360روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1448.90 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔