کلب کرکٹ کا کپتان اسطرح تبدیل نہیں ہوتا جیسے آرمی چیف کا فیصلہ کیا جارہا ہے فواد چوہدری

آرمی چیف کی تعیناتی میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ ٹیم کا کپتان اسطرح تبدیل نہیں ہوتا جیسے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

لاہور زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو ان چوروں نے متنازع بنایا ہوا ہے، اس وقت پاکستان میں وزار کا ہی نہیں پتہ کون ہے، حد یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کوئی باہر سے کھڑا ہو کر آواز دیتا ہے تو دورے پر چلے جاتے ہیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کرکٹ کلب کی ٹیم کا کپتان تبدیل نہیں ہوتا، جس طرح آرمی چیف کا فیصلہ کیا جارہا ہے، تبدیلی کا یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہونا چاہیے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں اور ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی وجہ سے آج مارشل لا نہیں جبکہ نواز شریف اور زرداری کی پوری کوشش ہے کہ جمہوری حکومت کا خاتمہ ہوجائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تعیناتی کے اس معاملے پر ہم چاہتے ہیں کہ اہم مسئلہ غیر متنازع طریقے سے حل ہوجائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈی آنے والے اپنے ذاتی کنٹینروں کا بندوبست کر کے آئیں، اقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جائے گی، اجتماع چھبیس کو ہے مگر پچیس کو قافلے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی ارکان سے ملاقاتیں جاری اور روالپنڈی پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔
Load Next Story