پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لئے پولیس ٹیم تشکیل

پیر کو پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں پیشی سے انکار کیا تو پولیس گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کرے گی، ذرائع


ویب ڈیسک March 29, 2014
خصوصی عدالت نے 14 مارچ کو سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ فوٹو:فائل

وفاقی پولیس کی جانب سے خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ایس پی سٹی مستنصر فیروز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جب کہ ٹیم میں اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور 2 انسپیکٹر شامل ہوں گے۔ پولیس ٹیم پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لئے پیر کے روز آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رالپنڈی جائیں گے تاہم اگر پرویز مشرف نے عدالت میں پیشی سے انکار کیا تو پولیس ٹیم کی جانب سے سابق صدر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو غداری مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کے خصوصی عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگر پرویز مشرف 31 مارچ کو عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرکے عدالت لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں