آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سینئر ترین آرمی آفیسر کو چیف آف آرمی اسٹاف بنایا جائے، تعیناتی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہونا چاہیے، درخواست گزار


میاں عقیل افضل November 22, 2022
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست ایڈوکیٹ طالب حسین نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سینئر ترین آرمی آفیسر کو چیف آف آرمی اسٹاف بنایا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کہ پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہونا چاہیے، پاکستان آرمی دنیا میں اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں ملک میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کی خبریں گرم ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ 26 نومبر سے تقرری کا عمل شروع ہوجائے گا اور سینئر آفیسر کو ہی آرمی چیف تعینات کی جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزرا بھی اس بات کا متعدد بار تذکرہ کرچکے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر جو نام سمری میں آئیں گے اُن میں سے کسی ایک پر اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اُس نام پر عسکری قیادت بھی متفق ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں