کارڈیالوجی اسپتال وزیرآباد کا آڈٹ آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملزم نے مدعی سے کنٹریکٹ بل کی ادائیگی کے عوض رشوت طلب کی تھی

فوٹو فائل

اینٹی کرپشن نے کارڈیالوجی اسپتال وزیر آباد کے آڈٹ آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے وزیرآباد کا رڈیالوجی اسپتال کے آڈٹ آفیسر محمد افضل کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔


اینٹی کرپشن حکام نے ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم محمد افضل نے مدعی سے کنٹریکٹ بل کی ادائیگی کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔
Load Next Story