پسنی میں سول ایوی ایشن کے ریڈارپوسٹ پر شدت پسندوں کاحملہ ایک اہلکار جاں بحق

سول ایوی ایشن کےریڈارسائٹ پرراکٹوں سےحملہ کیاگیاتھا،اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں،عسکری حکام

شدت پسندوں کی جانب سے یہ دو ماہ کے دوران دوسرا حملہ ہے،سول ایوی ایشن ذرائع۔فوٹو:فائل

بلوچستان کے علاقے پسنی میں سول ایوی ایشن کے ریڈارپوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پسنی میں سول ایوی ایشن کے ریڈار پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے لیس 20 سے 25 شدت پسندوں نے حملہ کردیا, شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ حملے میں آلات اور عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ریڈار پوسٹ پر قبضہ چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پسنی سول ایوی ایشن کےریڈارسائٹ پرراکٹوں سےحملہ کیاگیاتھا، تاہم اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔


سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پسنی ریڈار پاکستان میں مغرب سے آنے والے طیاروں کی رہنمائی کرتا ہے اورریڈار سے پاکستانی حدود استعمال کرنےو الی ایئر ٹریفک کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے یہ 2 ماہ کے دوران دوسرا حملہ ہے اس سے قبل حملے میں مسلح افراد گارڈز کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔

Load Next Story