لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم

یو ٹیوب پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کے حوالے سے 11 صفحات پر مشتمل ابتدائی فیصلہ جاری کردیا گیا

آئندہ سماعت سے قبل اجلاس کی کارروائی اور مرتب کی گئی سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے، عدالت کا حکم فوٹو : فائل

ہائیکورٹ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان کو یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹانے كے لیے لائحہ عمل مرتب كرنے كا حكم دیا ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے یو ٹیوب پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کے حوالے سے 11 صفحات پر مشتمل ابتدائی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ يوٹيوب كو كھولنے اور گستاخانہ مواد ہٹانے كے حوالے سے تكنيكی افراد كے ساتھ مل كر وزارت انفارميشن ٹيكنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان کی سربراہی میں اجلاس منعقد کرکے سفارشات مرتب کی جائیں ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل اجلاس کے تمام نکات کو ریکارڈ پر لایا جائے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئندہ سماعت سے قبل اجلاس کی کارروائی اور مرتب کی گئی سفارشات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے، کیس کی مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story