کراچی میں گارڈ کو رشوت نہ دینے پر شیرخوار بچہ اسپتال کے باہرہی دم توڑ گیا

قومی ادارہ برائے اطفال کے ایمرجنسی وارڈ میں رشوت نہ دینے پر گارڈ نے علاج کیلئے4 ماہ کے بچے کو اندر داخل ہی نہ ہونےدیا۔

شاہ زیب کی موت پر والدین نے شور مچا کر ہنگامہ کیا تو این آئی سی ایچ انتظامیہ نے گارڈ کو چھپا دیا۔ فوٹو؛ پی پی آئی

پاکستان میں اوپر سے لے کرنیچے تک سب کو نوٹوں کی لت پڑگئی ویسے تو مملکت خداد پاکستان میں آئے روز رشوت کے حوالے سے کوئی نہ کیس سننے کو ملتا ہے لیکن آج تواس وقت حد ہوگئی جب اسپتال گارڈ نے جیب گرم نہ کرنےپر ایک ماں سے اس کی آنکھ کا تارا اور باپ سے اس کا راج دلارا چھین لیا۔


کراچی میں 4 ماہ کے شاہ زیب کے والدین طبیعت بگڑجانے پر اسے قومی ادراہ برائے اطفال کے ایمرجنسی وارڈ میں لائے لیکن گیٹ پر کھڑے نادر نامی گارڈ نے انہیں روک کر پیسوں کا مطالبہ کیا، غریب والدین نے پیسے دینے سے انکار کیا تو گارڈ اکڑ گیا اور آدھے گھنٹے تک بے بس والدین اپنے لخت جگر کی جان بچانے کےلئے گارڈ سے ایمرجنسی میں جانے کے لئے منتیں کرتے لیکن لالچی گارڈ نے بے بس والدین کی ایک نہ سنی اور ان کا لخت جگر بروقت علاج نہ ہونے پر جان کی بازی ہی ہارگیا۔

شاہ زیب کی موت پر والدین اپنے حواس کھوبیٹھے اس دوران وہاں موجود افراد نے احتجاج کیا تو این آئی سی ایچ انتظامیہ نے گارڈ کو ہی چھپا دیا مگرکسی نےان کی داد رسی نہ کی۔
Load Next Story