جامعہ کراچی نے ڈگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا

1500روپے بڑھاکرسے ڈگری کی فیس اب3 ہزار کردی گئی، ڈاکٹر ظفر حسین


Staff Reporter November 23, 2022
 ایک ڈگری کا لے آؤٹ ہی صرف 450 قیمت کا ہے،ڈگریاں جلد ملیں گی ،ناظم امتحانات ۔ فوٹو : فائل

جامعہ کراچی میں ڈگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈگریوں کے باعث فیسوں میں اضافہ کرنا پڑا، کمپیوٹرائز سسٹم میں نقل کی گنجائش بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ کاغذ بازار میں دستیاب نہیں۔ ڈگری کی فیس 1500روپے سے بڑھاکر 3 ہزار کردی گئی۔

ڈاکٹر ظفر حسین نے کہا کہ اس ڈگری کے کاغذ کی پوشیدہ خصوصیات ہیں جو صرف جامعہ کی انتظامیہ کو ہی معلوم ہیں اور ایک ڈگری کا لے آؤٹ ہی صرف 450 قیمت کا ہے۔

ڈگری کی تاخیر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈگریوں میں مسئلہ آگیا تھا ڈگری پر دستخط سے سیاہی پھیل رہی تھی جس کے باعث ڈگریوں میں تاخیر ہوئی ہے اب ڈگریاں دستخط کیلیے اسکین ہونے گئی ہیں جلد مل جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں