ادارے نے سارے نام شامل کرکے دوراندیشی کا ثبوت دیا شیخ رشید

نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا اسی سے جوڈو کراٹے کیے، شیخ رشید


ویب ڈیسک November 23, 2022
جو بھی آرمی چیف آئے گا سیاست سے دور ملک اور ادارے کا وفا دار ہوگا،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے لیے سارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا۔

شیخ رشید کا بیان میں کہنا تھا کہ تعنیاتی کےلیےسمری آگئی ہےسارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کاسوال ہوگا جو بھی آرمی چیف آئےگا وہ سیاست سے دورملک اوراپنےادارے کا وفادارہوگا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تباہ حال معیشت کوسہارا دینے کی کوشش کرےگا نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سےجوڈوکراٹےکیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں