فیفا ورلڈ کپ 200 ڈالر کے لگژری خیموں سے شائقین غیر مطمئن

یہ ایک غیر معیاری ہاسٹل جیسا ہے جو ایک بیگ کے ساتھ دنیا گھومتے ہوئے آپ کو ملے گا، شائق

یہ ایک غیر معیاری ہاسٹل جیسا ہے جو ایک بیگ کے ساتھ دنیا گھومتے ہوئے آپ کو ملے گا، شائق ۔ فوٹو: ٹوئٹر

فیفا ورلڈ کپ میں 200 ڈالر کے لگژری خیموں سے شائقین غیرمطمئن دکھائی دیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق موٹے پلاسٹک سے بنے ہوئے ٹینٹس میں 2 سنگل بیڈ اور ایک اسٹینڈ ہے جس پر ایک لیمپ رکھا ہے۔ پتلا سا کارپٹ کہیں کہیں سے اٹھا ہوا معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ مٹی اور بجری پربچھایا گیا۔ بجلی کا ایک پنکھا اس کمرے کو مکمل کرتا ہے۔ورلڈ کپ شائقین کیلیے منتظمین نے 1800 ٹینٹ بنائے ،ایک میں 2افراد سماسکتے ہیں۔


ایک شائق کے مطابق یہ ایک غیر معیاری ہاسٹل جیسا ہے جو ایک بیگ کے ساتھ دنیا گھومتے ہوئے آپ کو ملے گا۔ ایک پرستار نے بتایا کہ یہاں کوئی ترتیب نہیں، کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں، اسٹورز بند ہیں، پینے کا پانی نہیں، یہ واقعی وہ جگہ نہیں، جس کی ہم نے ادائیگی کی ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے۔

 
Load Next Story