لاہور میں لڑکی کو حراساں و تنگ کرنے پر اوباش لڑکے گرفتار

لڑکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے لیے مجبور کرتے رہے، پولیس

فوٹو : ایکسپریس نیوز

گلشن اقبال پولیس نے لڑکی کو مارکیٹ میں حراساں و تنگ کرنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی گھریلو ملازمہ مارکیٹ سامان لینے گئی تو اوباش لڑکوں نے حراساں و تنگ کیا، لڑکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے لیے مجبور کرتے رہے، منع کرنے پر لڑکی کو حراساں کیا اور بال کھینچے۔


ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید اور قدیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق خواتین کو حراساں و زیادتی کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Load Next Story