کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماؤں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل


ویب ڈیسک November 23, 2022
فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |