فیفا ورلڈکپ فرانس نے آسٹریلیا کو 14 سے شکست دیدی

اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیے


ویب ڈیسک November 23, 2022
اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیے (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دیدی۔

فرانس کی جانب سے اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول گڈون نے اسکور کیا۔

قبل ازیں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، میچ میں اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کردی تھی جس کے باعث پولینڈ میچ جیتنے میں ناکام رہا۔

اس میچ سے قبل سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں