عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔
فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے اس لیے عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔