افغان مہاجرین پاکستان اورایران کےمظاہروں میں شریک نہ ہوںطالبان

احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندورنی معاملہ ہیں، افغان وزارت مہاجرین


ویب ڈیسک November 23, 2022
افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک ہوکر اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں، طالبان حکومت:فوٹو:فائل

افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کواحتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے، انقلاب کے بانی خمینی کا پرانا گھر نذر آتش

 

ایران میں گزشتہ تین ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں