پولیس اہلکار نے ناراض بیوی کے گھر واپس نہ آنے پر سسرال میں فائرنگ کردی

مقدمہ میں پولیس کانسٹیبل کاشف عارف، سنیل، وشال، عظیم سمیت 10 افراد کے خلاف درج کیا گیا

—فائل فوٹو

پولیس نے نصیر آباد میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار کی جانب سے سسرال میں فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کاشف عارف کے خلاف سسر وارث کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں پولیس کانسٹیبل کاشف عارف، سنیل، وشال، عظیم سمیت 10 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔


ایف آئی آر کے مطابق اتوار کے روز کانسٹیبل کاشف عارف اپنا چار ماہ کا بیٹا بیوی زری سے چھین کر لے گیا تھا، نصیر آباد پولیس نے داماد کاشف عارف سے 3 ماہ کا بچہ برآمد کروا کر ماں کے حوالے کردیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اہلکار نے بیوی زری اور اس کے بھائی وقاص رضا پر تشدد کیا، کانسٹیبل کاشف رضا کی ایک برس قبل شادی ہوئی تھی، بیوی پر تشدد کرتا تھا چند روز سے بیوی میکے آگئی تھی۔
Load Next Story