سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کردی
سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے، مشیر برائے زراعت
سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گنےکی قیمت مقرر کرنےکا نوٹیفکیشن کچھ گھنٹوں میں جاری کیا جائیگا۔
منظوروسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شوگر ملیں چل رہی ہیں، کاشتکاروں اور کسانوں کو بیج کے لئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بی جاری کیا گیا ہے اور تپہ سطح پر کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے.