صدر عارف علوی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے عمران خان

تقرری کے معاملے پر صدر سے رابطے میں ہوں، عارف علوی بطور پارٹی سربراہ مجھ سے مشاورت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 23, 2022
پسند کا آرمی چیف لگانے کا مقصد صرف تحریک انصاف کو نقصان پہنچانا ہے (فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ تقرری کی سمری پر مشورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں،صدر کے پاس جو بھی میری سمری جائے گی، وہ میرے ساتھ مشورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: اہم تعیناتیوں کے لیے کل تک نام فائنل ہوجائیں گے، وزیر دفاع

عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم اہم تقرری کے معاملے پر مفرور شخص کے پاس مشاورت کیلیے جاسکتا ہے تو عارف علوی مجھ سے بطور پارٹی سربراہ مشاورت کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 'لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے سابق ترجمان تسنیم حیدر کی باتوں میں کتنی سچائی ہے میں نہیں جانتا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو خلاف قانون ہو'۔

علاوہ ازیں لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعنیاتی میرٹ پر ہونی چاہیے، لندن میں بیٹھا مجرم کیسے آرمی چیف لگا سکتا ہے، پسند کا آرمی چیف لگانے کا مقصد صرف تحریک انصاف کو نقصان پہنچانا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے گزشتہ شب پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے لیے 6 لیفٹینںٹ جنرلز کے نامور کی سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی جس کے بعد اسے وزیراعظم ہاؤس بھیجا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کے ناموں کی منظوری دیں گے جس کے بعد اسے منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔