بیرونی سازش پر مسلح افواج کا خاموش بیٹھنا ناممکن اور گناہ کبیرہ ہے آرمی چیف

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فوج اور عوام میں دراڑ ڈال دیں گے وہ بھی ہمیشہ ناکام ہوں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

فوٹو فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان سیاسی ناکامی تھی، بیرونی سازش پر مسلح افواج کا خاموش بیٹھنا ناممکن اور گناہ کبیرہ ہے۔

جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) راولپنڈی میں منعقدہ یوم دفاع و شہداء کی تقریب جس میں اعلی شخصیات ، سفارتکار، سول و عسکری حکام ، شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہوئے۔

اس موقع پر جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، فوج کاسب سےپہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فوج اور عوام میں دراڑ ڈال دیں گے وہ بھی ہمیشہ ناکام ہوں گے، فوج نے اپنی اصلاح شروع کردی ہے اب سیاسی جماعتیں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے اور ہر سیاسی جماعت کو اپنی شکست اور فتح کو قبول کرنا ہوگا تاکہ آئندہ انتخابات میں الیکٹڈ یا امپورٹڈ حکومت کے بجائے منتخب حکومت ہو'ْ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت، حوصلہ، برداشت اور رائے عامہ کے احترام کا نام ہے، دن رات خدمت میں مصروف فوج پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے جس کی وجہ 70 سال سے سیاست میں فوج کی مداخلت ہے، جو غیرآئینی ہے، تنقید شہریوں اور سیاست دانوں کا حق ہے مگر الفاظ کا چناؤ بہتر ہونا چاہیے۔
Load Next Story