اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے وزیر خزانہ

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی 27 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے، تقرریاں 28 تک ہوجائیں گی، اسحاق ڈار


November 23, 2022
فوٹو فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگر صدر مملکت نے تقرری کے معاملے پر رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا تقرر 27 سے پہلے ہوجائے گا جبکہ دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہو سکتی ہیں امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا پراسس مکمل ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت نے آرمی چیف کے تقرر کے معاملے میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی تو ہمارے پاس 'پلان بی' بھی موجود ہے۔

لیفٹینںٹ جنرل عاصم منیر کی 27 نومبر کو ریٹائرمنٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ تمام ادائیگیاں بھی وقت پر ہوجائیں گی۔ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے بالکل تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات غیرو مشروط ہونے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں