چیئرمین کوپرفارمنس الائونس ایف بی آرکی وضاحت

سلیکشن کمیٹی نے پرفارمنس الائونس کی فراہمی کیلیے ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی


Khususi Reporter September 15, 2012
موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث علی ارشدکے انکارپرنوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کو بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الائونس کی فراہمی کے اجرا اور اس کی فوری واپسی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی سلیکشن کمیٹی نے نئے تعینات ہونے والے والے چیئرمین ایف بی آر کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی سفارش کی تھی تاہم جب اس نوٹیفکیشن کے بارے میں سیکریٹری ریونیو ڈویژن و چیئرمین ایف بی آر کو آگا کیا گیا تو وہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد میں ازخود اس پرفارمنس الائونس سے دستبردار ہوئے۔

جس پر چیئرمین ایف بی آر کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔ ایف بی آر کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین کو ان کے گریڈ اور عہدے کے مطابق پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا طریقہ کار وضع ہے اور ملازمین کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کیلیے سلیکشن کمیٹی قائم ہے۔

جو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملازمین کو پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کرتی ہے اور اس کمیٹی کی سفارش پر پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی اسی سلیکشن کمیٹی نے سفارش کی تھی۔

تاہم جب یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری ریونیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے عوامی مفاد میں یہ پرفارمنس الائونس لینے سے انکار کردیا جس پر یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں