پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی آج 7ویں برسی

انھوں نے لڑاکا طیاروں کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا


Staff Reporter November 24, 2022
انھوں نے لڑاکا طیاروں کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا (فوٹو: فائل)

پاکستان ایئرفورس کی پہلی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی 7 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 7 برس بیت گئے،انھوں نے لڑاکا طیاروں کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

18 مئی 1992 کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے مئی 2012 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔

تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھی، جنھوں نے سن65 اور71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

؎پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے مریم کو فائٹر کنورڑن کے لیے ایم ایم عالم ایئربیس میانوالی بھیجا گیا، جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی،24 نومبر2015 کی صبح مریم انسٹرکٹرکے ہمراہ تربیتی پروازپرروانہ ہوئیں،اسی دوران کْندیاں کے مقام پر جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

مریم نے انسانی آبادی کوبچاتے ہوئے کْندیاں کے علاقے میں شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں