پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

طیارے کو ایک انجن میں آگ لگنے پر بحفاظت اتار لیا گیا، سی اے اے


ویب ڈیسک November 24, 2022
ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں 54 مسافر سوار تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا۔ طیارے نے ائیرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔

پائلٹ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔

سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں