وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت

اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں


ویب ڈیسک November 24, 2022
آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے:فوٹو:فائل

آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی شرکت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر کیطرف سے اہم تعیناتیوں کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کا متبادل پلان تیار

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس میں تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں