فیفا ورلڈکپ جاپانی فینز کی اسٹیڈیم سے کچرا اُٹھانے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز جاپان نے جرمنی کو اَپ سیٹ شکست دے دوچار کیا تھا

گزشتہ روز جاپان نے جرمنی کو اَپ سیٹ شکست دے دوچار کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈکپ 2022 میں جاپان کے ہاتھوں جرمنی کو اَپ سیٹ شکست کے بعد جاپانی فینز نے اسٹیڈیم سے کچرا اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

الخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر تاریخی فتح سمیٹی تھی۔

میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم میں موجود جاپانی فینز نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچرا اٹھایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

قبل ازیں جرمنی کی جانب سے اِلکائی گُنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی تھی جبکہ دوسرے ہاف میں جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے برتری کو برابر کیا تھا۔

میچ کے 83 ویں منٹ میں ٹاکُوما اسانو دوسرا گول اسکور کر کے جاپان کو برتری دِلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی تھی۔

Load Next Story