روس کیساتھ توانائی شعبے میں دسمبر میں بریک تھروکا امکان
ماسکو سے پٹرولیم مصنوعات اور گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ ہموار ہوگی
روس کیساتھ توانائی شعبے میں اگلے ماہ دسمبر میں بریک تھرو کا امکان ہے جب کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات،خام تیل، گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پائپ لائن انفراسٹرکچر، خام تیل،ریفائنڈ پروڈکٹ اور ایل این جی کے شعبوں میں مسائل اور اسٹریٹجی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او، پارکو، پی ایل ایل اور انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کو اجلاس میں ورکنگ پیپر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ آج ہونے والے اجلاس میں روس کیساتھ توانائی معاہدہ کے مقاصد، اہداف، مسائل اور مالی فوائد طے کرنے کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ روس سے بہتر ڈیل ملنے سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد بچت ہوسکتی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر پر دبائو بھی کم ہوجائے گا۔