کم آمدنی والے افراد کواقساط پراسمارٹ فونزدینے کاپروگرام

آسان اقساط پر 10ہزارسے ایک لاکھ روپے والے فون دیے جائینگے، وفاقی وزیرامین الحق


Irshad Ansari November 24, 2022
آسان اقساط پر 10ہزارسے ایک لاکھ روپے والے فون دیے جائیں گے، وفاقی وزیرامین الحق۔ فوٹو: انٹرنیٹ

وفاقی حکومت نے آسان اقساط پر اسمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے اسلام آباد میں اسمارٹ فون فار آل(اسمارٹ فون سب کے لیے) منصوبے کی افتتاحی تقریب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کرے گی۔ اسمارٹ فون فار آل اسکیم کے تحت10 ہزار سے ایک لاکھ روپی مالیت کے اسمارٹ فونز3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیئے جائیں گے، اس کیلئے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ہر شری تک اسمارٹ فون پہنچانا اورچھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے۔ ٹک ٹاک اور فیس بک پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کریںگے۔ لوگ 20 سے 30 فیصد ایڈوانس ادائیگی کرکے شناختی کارڈ پر فونز حاصل کر سکیں گے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ جو افراد ماہانہ قسطیں ادا نہیں کریں گے ان کے فون کو لاک کردیا جائیگا۔ آئی ٹی شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں