پاک انگلینڈ سیریز میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک November 24, 2022
پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے جبکہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،سرفراز شامل

کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم پہلے ٹیسٹ جیسا ہی ہوگا جس میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔

واضح رہے کہ سال 2005 کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں