برازیلین صدر کی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

صدر جیئر بولسونارو نے انتخابی شکست کی وجہ ووٹنگ مشینوں کو قرار دیا تھا


ویب ڈیسک November 24, 2022
برازیل کے الیکشن کمیشن نے صدر کی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے سرکاری فنڈز روکنے کا بھی حکم دیا:فوٹو:فائل

برازیل کی الیکشن اتھارٹی نے صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر بولسونارو کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کو سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

برازیل میں انتخابی شکست کے بعد صدارتی عہدے سے برخواست ہونے والے جیئر بولسونارو نے ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

جیئر بولسونارو نے الیکشن کمیشن میں 33 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پرعائد کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اور ضوابط پر عمل نہیں ہوا اس لیے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں