وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کسی بھی افسر کو ری ٹین کیاجاسکتا ہے

صدر نے عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ گزرنے کے بعد سمری واپس کی تو وزیراعظم ان کی آرمی چیف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردینگے

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے اور انہیں آرمی چیف بنانے کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ری ٹین سمری کو منظور کرلیا جس کے بعد اُن کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں توسیع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے، وزیر خزانہ


وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں کسی بھی افسر کو ری ٹین کیاجاسکتا ہے۔ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے پر بھی جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے۔
Load Next Story